|
Post by danish166 on Jul 14, 2015 3:57:24 GMT
,,السلام علیکم
اجزا!نشاستہ آدھ سیر,چینی دو سیر,پانی دو سیر,گھی آدھ سیر,چھوٹی الائچی ایک چھٹانک,ٹاٹری ایک چٹکی برابر,جائفل دو عدد,جاوتری ذرا سی,زردرنگ آدھی چائے کی چمچی,بادام کی گری ایک چھٹانک,پستہ کی گری آدھی چھٹانک
ترکیب!چینی کو سوا سیر پانی میں حل کر لیں اور اسمیں جاٰئفل جاوتری اور ٹاٹری پیس کر ملا دیں,
چھوٹی الائچی چھیل کر دانے آدھے پیسے کر کے ڈالدیں
چولہے پر چڑھا کر چاشنی تیار کرلیں,
باقی تین پاؤ پانی میں نشاستہ اور زرد رنگ حل کر کے کپڑے میں چھان لیں
اب نشاستہ ملا مرکب چاشنی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں اور خوب چمچے سے ہلاتے جائیں
تھوڑا پکنے کے بعد اسمیں پستہ اور بادام چھیل کر ڈالدیں اور پکنے دیں
جب قوام حلوے کی طرح ھو جائے اور اسمیں چمچہ چلانا مشکل ھو جائے تو اس میں گھی کا ایک ایک چمچہ ڈال کر ہلاتے جائیں یہاں تک کہ حلوہ گھی چھوڑ دے اور مزید گھی نا مانگے تو اسے ایک بڑے تسلے میں پلٹ دیں اور ایک برابر کر دیں
ٹھنڈا ہونے پہ حسبِ پسند ٹکڑے کاٹ لیں
|
|
|
Post by hammad202 on Jul 31, 2018 9:51:44 GMT
Time Kitna Lagta Hai Is Sare Mamle Mein....
|
|