|
Post by danish166 on Jul 14, 2015 3:55:04 GMT
کیاحال ہے آئی ٹی بنیاد کے دوستوں سوچا آج کچھ ہٹ کے شئیر کرتا ہوں تو نوید حاضر ہے حلیم پکانے کے طریقے جے ساتھ
گوشت دو کلو
گیہوں آدھا کلو
دال چنا ایک پاؤ
دال مسورآدھ پاؤ
دال مونگ آدھ پاؤ
چاول آدھ پاؤ
تمام مصالحہ حسب ضرورت
ترکیب:
گیہوں کو بادن دستے میں کوٹ لیں اور اس کے چھلکے اتار لیں حتیٰ کہ سفید دانہ نظر آنے لگے۔ گوشت میں تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں۔یہ یاد رکھیں کہ گوشت خوب گل جائے۔ اب دال مسور اور دال مونگ چاول ڈال کر خوب گلا لیں۔ گیہوں اور چنے کی دال کو بھی الگ پکا لیں۔ جب گیہوں گل جائیں تو تمام دالیں اور گوشت بھی ایک جگہ کرلیں۔ اب یہ سب چیزیں بڑے دیگچے میں ڈال کر پکائیں۔ حلیم کو اتنا گھوٹیں کہ لیس چھوٹ پڑے۔ پیازبادامی کر کے رکھ لیں۔ ہری مرچ باریک باریک کاٹ کر رکھ لیں ، جتنا حلیم کی گھٹائی ہو گی حلیم اتنا ہی لذیذ ہوگا۔ حلیم تیار ہو جائے تو بادامی پیاز ہری مرچ اور گرم مصالحہ پسا ہوا ڈال کر کھائیں۔
|
|
|
Post by hammad202 on Jul 31, 2018 9:52:37 GMT
I Love Haleemmm
|
|
|
Post by zee on Mar 8, 2022 11:45:35 GMT
|
|